وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں شامل ہونیوالوں کے ممکنہ نام سامنے آگئے

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں شامل ہونیوالوں کے ممکنہ نام سامنے آگئے۔

وفاقی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،اسحاق ڈار ایک بار پھر وزارت خزانہ کے امیدوار بن گئے ہیں، ان کے علاوہ مصدق ملک اور محمد اورنگزیب بھی وزیر خزانہ کی دوڑ میں شامل ہیں۔حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد ہو گا جبکہ اتحادیوں کو بھی وفاقی کابینہ کے پہلے مرحلے میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

سینیٹ سے بڑے بڑے نام ریٹائر ہو گئے

ذرائع نے بتایا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)کے عبد العلیم خان ،پاکستان مسلم  لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین کی بھی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔
جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی)نے کابینہ میں شامل ہونے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو مشیر ، جہانزیب خان بھی دوبارہ معاون خصوصی بننے کا امکان ہے جبکہ بی اے پی (باپ ) پارٹی کے خالد مگسی کو بھی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

صدارتی انتخابات، آئی پی پی اور ق لیگ کا آصف زرداری کی حمایت کا اعلان

ذرائع نے مزید کہا کہ منصوبہ بندی وترقی کی وزارت احسن اقبال کو نہ ملنےکا امکان جبکہ رانا ثنااللہ کو بھی مشیر بنانے پر غور کیا جارہا ہے ۔ وفاقی کابینہ آصف علی زرداری کے صدر بننے کے بعد حلف اٹھائے گی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی صدارتی امیدوار ہیں۔ دونوں کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ حکومتی اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری ہیں جبکہ محمود خان اچکزئی سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار ہیں۔


متعلقہ خبریں