نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

شہباز شریف

نومنتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، تقریب میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیفس شریک ہوئے، حلف برداری تقریب میں نوازشریف،آصف علی زرداری اورصادق سنجرانی بھی تقریب میں موجود تھے۔

مریم نواز کا لاہور میں پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے ہونے والے انتخاب میں شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوگئے تھے۔

وزیرِاعظم کی حلف برداری تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی وزیرِ اعظم کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔

حلف اٹھانے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف وزیرِ اعظم ہاؤس میں تشریف لے آئے جہاں ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔


متعلقہ خبریں