ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان نواز میمن کوچھ ماہ قید

ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان نواز میمن کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

ایم پی او آرڈر توہین عدالت کیس میں یہ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سُنایا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر سزا معطل نہ ہوئی تو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل بھجوا دیا جائے۔

عرفان نواز میمن پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اورشاندانہ گلزار کی غیرقانونی گرفتاریوں کے کیس میں توہین عدالت کا سامنا کررہے تھے،ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

فیصلے کے مطابق ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نوازمیمن اور ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر توہین عدالت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 6 ماہ قید کی سزا اورجرمانہ جبکہ ایس ایس پی آپریشنز کو 4 ماہ جیل اورایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ایس ایچ او کو بھی 2 ماہ جیل اورایک لاکھ جرمانے کی سزا سُنائی گئی جبکہ ایس پی صدرکو توہین عدالت کیس میں بری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عدالتی حکم کی کاپی وزیراعظم کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔جسٹس بابر ستار نے سات ستمبر 2023ء کو فرد جرم عائد کی تو ڈی سی نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں