اصل جنگ اب شروع ، جو ادارہ ہمارے خلاف کارروائی کریگا ، ہم نام لیکر بات کرینگے ، شیر افضل مروت

Shair Afzal Marwat

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پرانی روایتوں کو ختم کرنا ہو گا ،مریم نواز کے خلاف بھی غیر قانونی کارروائی ہوئی تو میں پہلے آواز اٹھاؤں گا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلف برداری سے پہلے ہم نے قانون کی پامالیوں کے خلاف آواز اٹھائی، ابھی یہ شروعات ہے، بعد میں اس سے بھی زیادہ احتجاج کریں گے۔

مخصوص نشستوں کے معاملے پر غبن ہوا تو سپریم کورٹ جائیں گے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ ہر ظلم کا بدلہ لیں گے، اب وہ وقت نہیں کہ لوگ اٹھائیں تو چپ ہو جائیں، جو ادارہ ہمارے خلاف کارروائی کرے گا ہم نام لے کر بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس دن کا انتظار کر رہے تھے کہ ہم ایوان میں جائیں، آپ نے ہمیں 9 مئی کا دہشتگرد کہا، عوام نے دو تہائی سے جتوایا، اس وقت سارا نظام عدل داؤ پر لگایا ہوا ہے۔

شوکاز نوٹس میرے اپوزیشن لیڈر بننے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کیلئے دیاگیا، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت نے کہا کہ ہماری اصل جنگ آج سے شروع ہے، ہم بے گناہ اسیروں اور نا انصافیوں پر چپ نہیں رہیں گے، اب ہم تمام اسمبلیوں میں ان لوگوں کے خلاف احتجاج کریں گے۔ لوگوں کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کرنا بند کرنا ہو

گا۔

 

 


متعلقہ خبریں