جتنی میں حکومتی ارکان کی وزیر اعلی ٰہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں، مریم نواز


پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خود چل کر اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد خان کی نشست پر گئیں اور خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا۔

مریم نوازنے اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد خان سے کہا کہ اس دن بھی چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے، آج یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔ انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہ ہوسکی۔

انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا

انکا  کہنا تھا کہ حلف برداری کے وقت بھی چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے،آج یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔ جتنی میں حکومتی ارکان کی وزیر اعلی ٰہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنما رانا آفتاب احمد خان نے آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دن کوئی جگہ بتا دی جاتی تو ہم آ جاتے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے اس دن لوگوں کو آپ کے پیچھے بھیجا،میں نے پوری کوشش کی کہ آپ اس عمل میں شریک ہوں۔


متعلقہ خبریں