تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایئر ایمبولنس منصوبہ پرویز الٰہی کا تھا۔
راجہ بشارت نے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے صوبے میں ایئرایمبولنس سروس کے آغاز پر ردِعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ مریم نواز کا نہیں بلکہ سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا اقدام تھا۔
مریم نواز کا 300 سے کم یونٹ استعمال کرنیوالوں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ منصوبے پر کام 2003 میں شروع کیا گیا تھا، میو اسپتال لاہور میں ایمبولینس ہیلی ٹاور بھی تعمیر کیا گیا تھا۔ اس منصوبے پر شہباز شریف حکومت نے کام روک دیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں منصوبے پر دوبارہ کام شروع کیا گیا۔ ایک دوست ملک سے ائیر ایمبولینس لینے کیلئے معاہدہ بھی طے پاگیا تھا۔