ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
بلوچستان اور سندھ حکومت سے گندم کے سرکاری نرخ برقرار رکھنے کی استدعا
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدیدسرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
پی ایس ایل 9 :رائلی روسو کو آئوٹ کرنے کا معاملہ ، ہاک آئی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی
اس دوران وسطی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں نورپورتھل4،خیبر پختونخوا میں مالم جبہ میں3ملی میٹر جبکہ جھنگ،اوکاڑہ، کوٹلی اور مری میں ہلکی بارش ہوئی۔
پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کی سمری منظور
اس دوران مالم جبہ میں ایک انچ اورمری میں ہلکی برف باری ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی18، کالام منفی 13، استور منفی 9،اسکردومنفی7، گوپس، ہنزہ، مالم جبہ منفی 5، بگروٹ اورکوئٹہ میں منفی4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔