پاکستان ہم سب کا ہے اور ملکر اسے سنوارنا ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس کے لئے سب کو مل بیٹھنا ہوگا، پاکستان ہم سب کا ہے اور ملکر اسے سنوارنا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ باہمی اتحاد سے ہی کیا جاسکتا ہے، ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا اولین ترجیح ہے،خدمت، دیانت اور محنت کی روایت کو آگے بڑھائیں گے۔

خیبرپختونخوا میں گورنر کی تعیناتی، پیپلز پارٹی نے 3 نام شارٹ لسٹ کر لئے

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کو ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے کاوشیں کی جائیں گی،ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ تندہی، محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے، نواز شریف کی قائدانہ قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔


متعلقہ خبریں