مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت


پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کے سوا سینئر لیگی قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

شہباز شریف لاہور اور قصور کی صوبائی نشستیں چھوڑیں گے جبکہ حمزہ شہباز لاہور کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔

نگران حکومت نے 3.9 ارب ڈالر کا بیرونی قرض لیا

ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نارووال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے، لیگی رہنما سردار غلام عباس چکوال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔

رانا تنویر شیخو پورہ، سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان جبکہ جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔


متعلقہ خبریں