اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، 61 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

اسٹاک ایکسچینج ( stock market)

 کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر 279 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 279 روپے 56 پیسے پر بندا ہوا تھا۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 496 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 60 ہزار 464 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں