سونا 2 لاکھ 14 ہزار 450 روپے تولہ ہو گیا

سونا gold

سونے کی قیمت میں مزید معمولی اضافہ ہو گیا ہے، سونا 2 لاکھ 14 ہزار 450 روپے فی تولہ ہو گیا۔

سونے کی قیمت میں مزید 150 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا ہے، دس گرام سونے کی قیمت میں 128 روپے اضافہ ہوا۔

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں 60 ہزار کی حد بحال

دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 856 روپے ہو گئی ہے، گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1100 روپے فی تولہ اور 943 روپے فی دس گرام اضافہ ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں اضافہ ہوا تھا لیکن آج فی اونس قیمت 2042 ڈالر پر مستحکم ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں