پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرزکو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔
لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور نے کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 187 رنز بنائے۔
لاہور کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 62 اور جہانداد خان 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ان کے علاوہ کارلوس بریتھ ویٹ 6 اور کپتان شاہین آفریدی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور محمد حسنین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،محمد عامر، وسیم جونیئر اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں کوئٹہ کی جانب جیسے ایک بار پھر جیسن روے اور سعود شکیل نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔
شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب ریلی روسو کی قیادت میں کوئٹہ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا تھا۔
