بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ 18 فروری سے شروع ہونے کا امکان

بارش اور برفباری

خیبر پختونخوا میں بارشوں ، تیز ہواں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیا سلسلہ 18 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کوالرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کر دیا، بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں 17 فروری سے 21 فروری تک بارش اور برفباری کا امکان

مراسلے میں پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ برفباری اور بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ،مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی و بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں