آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

Ali Amin Gandapur

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس زیر سماعت ہے، اس کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کا کابینہ میں نہ بیٹھنا خطرہ، کبھی بھی حکومت گراسکے گی، خواجہ آصف

ان کی گرفتاری کا مراسلہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو جاری کر دیا گیا ہے، انہیں 28 فروری کو گرفتار کرکے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وکیل راجہ ذوالقرنین کی جانب سے 2021ء کے الیکشن کے دوران تحریک انصاف کے رہنما کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

وادی جہلم میں انتخابی مہم کے دوران پتھراؤ اور ان کے گارڈز کی طرف سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔


متعلقہ خبریں