پنجاب اسمبلی کے 6 مزید ارکان مسلم لیگ (ن) میں شامل


پنجاب اسمبلی کے 6 مزید ارکان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ہیں۔

آزاد ارکان نے مریم نواز سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، شمولیت اختیار کرنے والوں میں نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی سلطان باجوہ ،شازیہ ترین، محمود قادر،تیمور لالی،حنیف پتافی اور اصغر حسین گورمانی  شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے علیمہ خان کو پھر طلب کرلیا

قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور سے قومی اسمبلی کی5 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

حمزہ شہبازکااین اے118 ،مریم نوازکااین اے119لاہورسےکامیابی کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا،شہبازشریف این اے123،عطاءاللہ تارڑ این اے127سے کامیاب قرارپائے،نوازشریف کواین اے130سےکامیاب قراردیاگیاہے۔

این اے 128، سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا حکمنامہ جاری

اس کے علاوہ این اے70سیالکوٹ سےن لیگ کےچودھری ارمغان سبحانی کی کامیابی کانوٹیفکیشن بھی  جاری کردیا گیا۔

این اے71سیالکوٹ سے خواجہ آصف،این اے72سیالکوٹ سے ن لیگ کے علی زاہد،این اے73سیالکوٹ سے ن لیگ کی نوشین افتخار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی  جاری کردیا گیا،


متعلقہ خبریں