نواز شریف اور شہباز شریف میں ملاقات، وفاقی کابینہ کیلئے مختلف ناموں پر غور

نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے پارٹی صدر میاں شہباز شریف نے ملاقات کی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مختلف اتحادیوں سے ملاقاتوں کے بارے میں نواز شریف کو بریفنگ دی، ملاقات کے دوران متوقع وفاقی کابینہ کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی تشکیل کے بعد 25 رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے، ایم کیو ایم کو 3 سے 5 وفاقی وزارتیں دیئے جانے پر معاملات زیر غور ہیں۔

جماعت اسلامی کا دھاندلی کے خلاف جمعہ کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، سید مصطفی کمال، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے 15 سینئر لیگی رہنماوں کے نام وفاقی وزرا کے لئے زیر غور ہیں، لیگی رہنماؤں میں اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب کے نام وفاقی کابینہ کے لئے زیر غور ہیں جبکہ وفاقی کابینہ میں عطا اللہ تارڑ، شزا خواجہ کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ریاض الحق جج، بلال اظہر کیانی، سردار اویس احمد خان لغاری، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، راجہ قمر اسلام اور رانا تنویر حسین کے نام بھی وفاقی وزرا کیلئے زیر غور ہیں۔


متعلقہ خبریں