جماعت اسلامی کا دھاندلی کے خلاف جمعہ کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

دھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی نے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف جمعہ کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی چیف الیکشن کمشنر سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتی ہے۔

نگران حکومت چیف جسٹس کے ذریعے عدالتی کمیشن تشکیل دے،ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے متعلق شکایات الیکشن کمیشن کو جمع کروائیں گے۔

قیصر شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کا انعقاد پرامن ہوا لیکن نتائج روک کر دھاندلی کی گئی، انہوں نے کہا کہ جیت اور ہار کا نہیں، ووٹ کے تقدس کا معاملہ ہے۔

پی ٹی آئی کو الحاق کے باوجود مخصوص نشستیں نہیں مل سکیں گی، ذرائع الیکشن کمیشن

ترجمان جماعت اسلامی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ معاملات الیکشن کمیشن کی بجائے کہیں اور سے کنٹرول ہورہے ہیں، بڑے پیمانے پر دھاندلی کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش ہے۔

نگران حکومت ڈھٹائی سے الیکشن کمیشن کو تحفظ فراہم کررہی ہے، مجوزہ عدالتی کمیشن سے تمام اسٹیک ہولڈر رجوع کرسکتے ہیں، انہوں نے عدالتی کمیشن کی کارروائی کو لائیو نشر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا،ہمارے امیدواروں کو خیبرپختونخوا میں دھاندلی سے ہرایا گیا۔ جمعہ کو دھرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جیتی ہوئی سیٹیں ہروانے کی کوشش کی جا ر رہی ہے، اپنے حق کیلئے تمام آئینی اور قانونی راستے اختیار کریں گے۔


متعلقہ خبریں