کیا صدر مملکت عارف علوی نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے ؟

Arif Alvi عارف علوی

نیا صدارتی انتخاب وزیراعظم کے انتخاب کے فوری بعد ہوگا جس کے نتیجے میں صدر مملکت عارف علوی نئے وزیراعظم سے حلف لینے کے اعزاز سے محروم ہوجائیں گے اور ان کے جانشین کو یہ ذمہ داری ادا کرنا پڑے گی۔

96 امیدوار پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کا الیکشن جیتنے میں کامیاب

نئے منتخب ارکان اسمبلی 26 فروری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جو کہ افتتاحی سیشن کےلیے مقررہ مہلت سے تین دن قبل ہوگی۔

موجودہ ارکان اسمبلی جو نئی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے وہ اگر صوبائی اسمبلیوں کے ارکان بھی منتخب ہوئے ہیں تو وہ اس کے بعد رکن نہیں رہیں گے۔

شیر افضل مروت کا خیبر پختونخواہ کے اعلیٰ پولیس افسران کو جیل بھیجنے کا اعلان

اعلیٰ پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹ کے 53 ارکان ، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےلیے اور بالآخر صدرپاکستان کےلیے انتخاب کو 8 مارچ تک مکمل کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اگر صدارتی انتخاب ایک ہفتہ پہلےکرالیاجائے تو موجودہ صدر عارف علوی کی جگہ نیا صدرنئے وزیراعظم سے حلف لے گا۔

عام انتخابات میں کامیاب 7 آزاد امیدواروں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

ذرائع نے بتایا ہے کہ جونہی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کےارکان حلف اتھا لیں گے وہ ارکان سینیٹ کے انتخاب کےلیے اور پھر صدارتی انتخاب کےلیے ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔


متعلقہ خبریں