طارق فضل چوہدری اور خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

Islamabad High Court

این اے 47 اور این اے 48 اسلام آباد میں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹفیکشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

این اے 47 سے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

نواز شریف، مریم نواز اور عطا تارڑ کی کامیابی چیلنج

علاوہ ازیں این اے 48 کے آزاد امیدوار علی بخاری نے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکشن چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر نوٹفیکشن جاری کر دیا ، عدالت سے استدعا ہے کہ نوٹفیکشن کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکشن جاری کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp