عام انتخابات میں کامیاب 7 آزاد امیدواروں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان


عام انتخابات میں کامیاب 7 آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز سے 7نومنتخب آزاد ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی،ملاقات کرنے والوں میں پی پی 240 بہاولنگر سے سہیل خان، پی پی 48 سیالکوٹ سے خرم ورک،پی پی 249 احمد پور شرقیہ سے گزین عباسی،راجن پور سے خضر مزاری ،پی پی 96 سے ذوالفقار شاہ،پی پی 97چنیوٹ سے ثاقب چدھڑ، پی پی 49 رانا فیاض شامل تھے۔

مریم نواز نے آزاد ارکان کو ن لیگ میں شمولیت پر مبارک دی ، فیصلے کا خیرمقدم کیا، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آپ کا فیصلہ پاکستان کے عوام کی مشکلات کے حل کا ذریعہ بنے گا۔

آپ کا اعتماد عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرے گا،آزاد ارکان اسمبلی نے نواز شریف کی قیادت اور عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں