الیکشن کمیشن کے باہر شکایات سیل قائم ، درخواستوں پر سماعت کیلئے 2 بینچ تشکیل

الیکشن کمیشن سیل

فوٹو: فائل


الیکشن کمیشن کے باہر شکایات سیل قائم کر دیا گیا۔ جس میں چاروں صوبوں کے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ شکایات سیل انتخابی نتائج سے متعلق قائم کیے گئے ہیں، درخواست گزار اپنے اپنے حلقے سے متعلق معلومات لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن آج 67 درخواستوں پر سماعت کرے گا، درخواستوں پر سماعت کے لیے دو بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ اور اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے نتائج روک دیئے

الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ  کہ ممبر پنجاب اور ممبر کے پی پر مشتمل بینچ 29 درخواستوں پر جبکہ ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان پر مشتمل بینچ 38 درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

دوسری جانب مختلف جماعتوں کی جانب سے شکایات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے ، جس پر الیکشن کمیشن نے متعدد حلقوں کے نتائج روک دیئے ہیں۔


متعلقہ خبریں