لاہور سے قومی اسمبلی کیلئے نومنتخب آزاد امیدوار وسیم قادر مسلم لیگ ن میں شامل

الیکشن میں( ن )لیگ کے امیدوار کو شکست دینے والا آزاد امیدوار( ن) لیگ میں شامل


لاہور سے قومی اسمبلی کیلئے نومنتخب آزاد امیدوار وسیم قادر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔

وسیم قادر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کی اورمسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

پی کے17، دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار کامیاب، جماعت اسلامی نشست ہار گئی

وسیم قادرکا اس موقع پر کہنا تھا کہ حلقہ کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے ن لیگ میں شامل ہو رہا ہوں۔یاد رہے وسیم قادر نے این اے121سے مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر کو شکست دی تھی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کو انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں ،شور مچانے والے خیبر پختونخوا کے نتائج پر خاموش ہیں۔

قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 11 خواتین بھی کامیاب

آپ کو پنجاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ،انتخابات کے نتائج کے حوالے سے بہت شور مچایا جا رہا ہے ،انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں مگر ہم سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں ۔ ہمارے امیدوار بھی ہارے لیکن ہم نے الزامات نہیں لگائے ۔


متعلقہ خبریں