مریدکے حلقہ این اے 113میں سو سال سے زائد عمر کے 122افراد نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔
مردم شماری کے مطابق ایک سو دس سال سے اوپر عمر کے 122افراد مریدکے تحصیل میں موجود ہیں جنہوں نے دو صدیوں کی بہاریں دیکھی ہیں ان افراد نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے نتائج جاری کر دیئے ہیں، آزاد امیدوار 101 نشستوں کے ساتھ سر فہرست جبکہ مسلم لیگ (ن) 75 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن گئی۔
پنجاب اسمبلی میں آزاد امیدوار 138 جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 137 نشستیں ملیں ،سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز 84، خیبر پختونخوا اسمبلی میں آزاد 90 اور بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان 11، 11 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔