اسلام آباد ،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

earthquake

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آبادسمیت پشاور ، صوابی سوات،مردان، بونیر اور نوشہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے علاقوں سرگودھا ،ضلع کرم ، مالا کنڈ ، لوئر دیر اور باجوڑ میں بھی زلزلے کے جھٹکے کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زلزلہ محسوس کرتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 142  کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔


متعلقہ خبریں