مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نقوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کر دیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر عباس نے کہا کہ ان کی پارٹی کی عمران خان کے لئے حمایت غیر متزلزل ہے اور کسی احسان پر منحصر نہیں ہے۔ ہم عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ہم اپنے کسی مطالبے کے بغیر غیر مشروط طور پر ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
الیکشن چوری نہیں ہونے دوں گی اور آخری حد تک جاؤں گی، ریحانہ ڈار
سیکرٹری ایم ڈیلبو ایم کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی عمران خان کی پارٹی ہےجو ان کا دل کرے وہ کریں ، ہماری تحریک انصاف سےکوئی ڈیمانڈ نہیں۔
بڑی خبر۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے مجلسِ وحدت المسلمین عمران خان کے اختیار میں دے دی۔ رفتار کے سوال پر بولے کہ ہم دوستوں کو آفر نہیں کرتے بلکہ غیر مشروط طور پر سب ان کو دے رہے ہیں۔ ہماری پارٹی عمران خان کی پارٹی ہے۔ جو ان کا دل کرے وہ کریں۔ ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں۔ pic.twitter.com/HOAjbRHjbv
— Ikram Raja (@ikramraja_92) February 9, 2024
خیال رہے کہ این اے 37 سے مجلس وحدت المسلیمن پاکستان کے امیدوار حمید حسین 58 ہزار 650 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنیٹرینز کے امیدوار ساجد حسین طوری 54 ہزار 384 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔