لاہور ہائیکورٹ نے این اے 128 کا نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 128 کا نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 128 کا نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کا نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 12 فروری کیلئے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

2018ء کے مقابلے میں موجودہ الیکشن کے نتائج کا اعلان بہت زیادہ مشکوک ہے،محمد زبیر

سلمان اکرم راجہ نے این اے 128 کے الیکشن رزلٹ جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ نے دورانِ سماعت دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

خیال رہے کہ غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے عون چودھری ایک لاکھ 72 ہزار576 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ سلمان اکرم راجہ ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔


متعلقہ خبریں