پولنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن

جے یو آئی خاتون کی مخصوص نشست معاملہ الیکشن کمیشن نے ایکشن لے لیا


پولنگ کا وقت بڑھایا جائے گا یا نہیں ، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے بیان جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا ہے کہ ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، پولنگ کا وقت شام 5 بجے ختم ہو گا،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج 6 بجے کے بعد نشر ہو سکیں گے۔

موبائل ، انٹرنیٹ سروس کی معطلی ، الیکشن کمیشن کے کمپلینٹ سیل کو شکایات کی وصولی بھی بند

قبل ازیں ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا  کہ ہم نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ پول کر دیا ہے ، پولنگ کا وقت بڑھانے کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

نثار درانی نے مزید کہا تھا کہ موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ انتظامیہ کا تھا، تاہم موبائل سروس کی بند ش سے الیکشن کمیشن کے کام پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

موبائل سروس کھولنے سے دہشتگردی کا واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟ چیف الیکشن کمشنر

اس سے قبل الیکشن کمیشن کے دیگر حکام نے بتایا تھا کہ انٹرنیٹ چلے یا نہ چلے ، الیکشن منیجمنٹ سسٹم چلتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں