پی ایس 102سے 26 سالہ پیپلزپارٹی کی عقربہ فاطمہ کم عمر امیدوار بن گئیں

عقربہ فاطمہ

پی ایس 102 کراچی سے پیپلزپارٹی کی سب سے کم عمرامیدوارعقربہ فاطمہ میدان میں ہیں۔

26 سالہ عقربہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا مقصدعوام کی خدمت کرنا ہے۔

پیپلزپارٹی نے پی ایس 102 کراچی سے عقربہ فاطمہ کو میدان میں اتارا ہے، جو پیپلزپارٹی کی سب سے کم عمرامیدوار ہیں۔

سیاستدانوں میں سب سے پہلے شہباز شریف نے ووٹ کاسٹ کیا

عقربہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ نوجوان طبقہ راؤنڈ ٹیبل پر بیٹھ کر فیصلے لے، پاکستان کی نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے، اس لیے ان کو بااختیار بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، اب دیکھنا ہوگاعوام نئے چہروں کو موقع دیتی ہے یا پرانے لوگوں کو منتخب کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں