ایک بار پھر پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانا ہے، نواز شریف

نواز شریف

نواز شریف ہی وزیراعظم ہونگے،برطانیہ کے بعد امریکی و روسی میڈیا کی بھی پیشگوئی


پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہماری حکومت ختم نہیں کی جاتی تو آج پورے پاکستان میں سب کے پاس باعزت روزگار ہوتا اور ملک ترقی کی طرف گامزن ہوتا۔

قصور کے علاقے کھڈیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ الیکشن 8کو ہیں لیکن آج یہاں جشن کا سماں ہے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے، عوام کا پہاڑ ہے، سفید داڑھی والا بھی یوتھ ہے اور ہم سب یوتھ ہیں۔

این اے 248: ٹکر کامقابلہ، کون کس پر بھاری؟

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، اس کی سمجھ مجھے آرہی ہے اور یہاں جو جذبہ موجود ہے اس کی بھی سمجھ ہے، شہباز شریف کو یقین ہے کہ کھڈیاں کی تقدیر بدلنے والی ہے۔

شہباز شریف 9کے بعد تو آئیں گے لیکن یہ بتا کر جائیں کے کھڈیاں اور کوٹ رادھاکشن کو کیا دے کر جا رہے ہو اور ان کو کچھ دیے بغیر جانے نہیں دینا اور یہاں کی تقدیر بدل جانی چاہیے۔

این اے 6: ٹکر کا مقابلہ، کون کس پر بھاری؟

نواز شریف نے کہا کہ میری حکومت ختم نہیں کی جاتی تو کوئی بھی نوجوان بے روزگار نہیں ہوتا اور سب کے پاس باعزت روزگار ہوتا اور یہ بات میں یقین سے کہہ رہا ہے۔

اور دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ نواز شریف کا دورجاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا بلکہ سب کے پاس روزگار ہوتا، یہ بات کوئٹہ، پشاور، لاہور اور کراچی کے عوام بھی سن لیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے بہت ٹھوکریں کھائی ہیں لیکن ہمیں اس سے نکلنا اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانا ہے، میرے سامنے بڑے کام کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، ان سے کام لو اور اس جذبے کو پاکستان کے لیے استعمال کرو، یہ جذبہ پاکستان میں انقلاب پیدا کرے گا اور پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔

این اے 263:ٹکر کا مقابلہ ، کون کس پر بھاری؟

قائد ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف وعدہ کریں کہ کھڈیاں میں ایسی سڑکیں تیار کریں گے جو پیرس کی سڑکوں کو مات دیں گی، راستہ کسی موٹروے سے کم نہیں ہونا چاہیے، کھڈیاں کا کیا قصور ہے کہ یہاں یونیورسٹی نہیں بنی۔

ہم نے مشکلات سے باہر نکل کرترقی کی دوڑ میں شامل ہونا ہے،  ایک بار پھر پاکستان کوایشین ٹائیگر بنانا ہے،اور یہ یوتھ پاکستان کو ایک بار پھر ایشین ٹائیگر بنائے گی،  یہی نوجوان  پاکستان کی تقدیر بدلنے والے ہیں میں نوجوانوں  سے کہتا ہوں کہ اس جذبے کو پاکستان کیلئے استعمال کرو۔


متعلقہ خبریں