فرسٹ وویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری،پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری

وفاقی کابینہ

نگران وفاقی کابینہ کے بڑے فیصلے اہم بینک کی نجکاری ،پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری


اسلام آباد(شہزاد پراچہ)نگران وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائینز (پی آئی اے) کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ نے نجکاری ڈویژن کی سفارش پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائینز کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔

پیمرا ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، الیکشن کمیشن

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائینز گزشتہ کئی برسوں سے خسارے میں ہے. کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ کابینہ کے گزشتہ اجلاسوں میں پی آئی کی مالی و انتظامی تنظیم نو کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کو مزید بتایا فنانشل ایڈوائزر کی جانب سے بین الاقوامی مثالوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے کی مالیاتی تنظیم نو کا منصوبہ تشکیل دیا جس کے تحت پی آئی اے کو دو کمپنیوں ٹاپ-کو (TopCo)اور ہولڈ-کو (HoldCo) میں تقسیم کردیا جائے گا۔

پی آئی اے کے بنیادی آپریشنز انجنئیرنگ، گراؤنڈ ہینڈلنگ، کارگو، فلائیٹ کچن اور ٹریننگ کو ٹاپ-کو میں شامل کیا جائے گا جبکہ دیگر ادارے جیسا کہ پریسیژن انجینئرنگ کمپلیکس -Precision Engineering Complex، پی آئی اے انوسٹمنٹ لمیٹیڈ- PIA Investment Limited اور دیگر ذیلی اداروں و پراپرٹیز کو ہولڈ -کو (Hold-Co)میں شامل کیا جائے گا۔ان اقدامات سے سر مایہ کاروں کو پی آئی اے کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم بلاول بھٹو نہیں آصف زرداری بنیں گے، فیاض الحسن چوہان

وفاقی کابینہ نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے نجکاری کو حکومتی ملکیتی اداروں کے پی آئی اے پر تصفیہ طلب رقوم کے حوالے سے معاملات جلدنمٹانے کے ہدایت بھی دی۔وفاقی کابینہ نے وزارت نجکاری کی سفارش پر فرسٹ وویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر ان ادویات کی قیمتوں کی ڈی- ریگولیشن کے حوالے سے تجاویز کی منظوری دے دی جو کہ انتہائی ضروری ادویات کی نیشنل لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔ ان تجاویز کے تحت نیشنل لسٹ میں موجود انتہائی ضروری ادویات کے علاوہ ادویات کی قیمتوں کو ڈرگ ایکٹ 1976 سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا اور ڈرگ پرائیسنگ پالیسی 2018 میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔

مزید برآں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ڈاکٹر کی جانب سے مریضوں کو وٹامنز ، ملٹی وٹامنز ، منرلز اور اوور دی کائونٹر مصنوعات تجویز نہیں کی جائے گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی وٹامنز ، ملٹی وٹامنز ، منرلز اور اوور دی کائونٹر مصنوعات کی فہرست مروجہ عالمی معیار کے مطابق مرتب کرے گی اور اس حوالے سے صوبائی حکومتوں سے بھی رابطے میں رہے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج

وفاقی کابینہ نے وزارتِ دفاعی پیداوار کی سفارش پر لیفٹینٹ جنرل طاہر حمید شاہ کی پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے رکن اور چیئرمین کے طور پر تعیناتی کی منظوری دے دی۔ لیفٹینٹ جنرل طاہر حمید شاہ کی تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2023 سے ہو گا۔

وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر میجر عابد منصور خان کے لیے اُن کی خدمات کے اعتراف میں سعودی عرب کی وزارتِ دفاع کی جانب سے “نوت شجاعت”. ( Note-e-Shujaat) اور “نوت شرف” (Note-e-Sharf) کا ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر محمد اشرف خان، پروٹوکول افسر کے لیے اُن کی خدمات کے اعتراف میں آسٹریا کی حکومت کی جانب سے گولڈ میڈل وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر ائیر کموڈور سید عمران علی کے لیے اُن کی خدمات کے اعتراف میں پاکستانی سفارت خانہ ٹوکیو میں بطور ڈیفنس اتاشی خدمات سرانجام دینے پر ڈیفنس کوآپریشن ایوارڈ فرسٹ کلاس (Defence Cooperation Award First Class) کا ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

خاور مانیکا نے مجھے زبانی طلاق اپریل 2017 میں دی ، بشریٰ بی بی

وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون و انصاف کی سفارش اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی تجویز پر پشاور میں 8 میں سے 4 احتساب عدالتوں کو خصوصی عدالتوں میں بدلنے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ ان عدالتوں کے ججوں کی تقرری کے حوالے سے عزت مآب چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی تجویز منظور کرلی گئی ہے۔ باقی ماندہ عدالتیں احتساب عدالتوں کے طور پر کام کرتی رہیں گی۔ ان تبدیلیوں سے قومی خزانے پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 01-02-2024کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔


متعلقہ خبریں