اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔ اور سائبر کرائم اور انسداد دہشتگردی ونگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی ایف آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت کی،علیمہ خان کی جانب سے ایڈووکیٹ شیراز رانجھا عدالت پیش ہوئے۔

عدلیہ کا کام انصاف دینا ہے ، ہمارے ساتھ فراڈ کیا گیا ، علیمہ خان

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشتگردی ونگ کی جانب سے جاری نوٹسز معطل کئے جائیں،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو علیمہ خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔

 

 


متعلقہ خبریں