برگر کا اسٹال لگانے والا چکوال سے جے یو آئی (ف) کا قومی اسمبلی کا امیدوار

برگر

برگر کا اسٹال لگانے والا حافظ عبدالقدیر جے یو آئی (ف) کے ٹکٹ پرچکوال سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہا ہے۔

حافظ عبدالقدیر چکوال کے حلقہ این اے 48 سے الیکشن لڑ رہے ہیں، وہ دن کو انتخابی مہم چلاتے ہیں اور رات کو برگر کا اسٹال لگا لیتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی (ف)کے امیدوار دن بھر کارنر میٹنگز اور ووٹرز کے ساتھ ملاقاتیں کرکے انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔

الیکشن کمیشن نے محکمہ تعلیم کے چوکیدار اور سویپر کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر لگا دیا

شام کے وقت وہ اپنے خاندان کی کفالت کے لئے چکوال کے مشہور بھون چوک میں برگر کا اسٹال لگا لیتے ہیں، وہ کئی سالوں سے یہ کام کر رہے ہیں۔

حافظ عبدالقدیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے رویتی سیاست سے تنگ کر انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا، وہ منتخب ہو کر عام آدمی کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں