پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 13فیصد کمی ریکارڈ

پٹرولیم مصنوعات

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر13فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے کااضافہ

او سی اے سی اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک میں 9.07 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13فیصد کم ہے ۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 10.47ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ۔

جنوری میں ملک میں 1.38ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر کے مقابلے میں 12فیصد زیادہ اور گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 4فیصد کم ہے۔

اسلام آباد سے نادرا کا افسر غائب، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

دسمبر میں ملک میں 1.24ملین ٹن اور گزشتہ سال جنوری میں 1.44ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک میں 4.18ملین ٹن پٹرول ، 3.67ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.75ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے ۔

دوسری جانب آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل )کی جانب سے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ تیل وگیس کی مقامی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

علیمہ خان کو سائبر کرائم انکوائری کا نوٹس جاری

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے علاقے ٹنڈوآلہ یار میں واقع درس ویسٹ کنواں2 ٹنڈوالہ یار سے 350 بیرل خام تیل یومیہ کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔

کنویں سے سے 80 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار بھی شروع کی گئی ہے جبکہ 20میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کی اضافی پیداوار بھی شروع ہو چکی ہے۔

49 سینیٹرز اپنی 6 سال مدت پوری کرنے پر اگلے مہینے ریٹائرڈ ہو جائینگے

ترجمان کا کہنا تھا کہ نئی اضافی پیداوار سے سالانہ ملکی امپورٹ بل میں تقریباً 50 ملین امریکی ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔


متعلقہ خبریں