فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیدیا گیا

فواد چوہدری

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

جج محمد نوید اقبال نے درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ فواد چوہدری کے وکیل ظفر اقبال ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

فواد چوہدری کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چوہدری کو پیش نہ ہونے کی بنیاد پر ماڈل ٹاؤن تھانہ کے مقدمہ نمبر 366/23 میں 9 دسمبر 2023  اور مقدمہ نمبر 367/23 میں 12 دسمبر 2023 کو اشتہاری قرار دیا گیا۔ درخواست گزار 4 نومبر 2023 سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں، زیر حراست ملزم کو اشتہاری قرار نہیں دیا جا سکتا۔

فواد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے الیکشن کمیشن میں ملاقات کرائی جائے ، وکیل کی استدعا

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت دونوں مقدمات میں اشتہاری قرار دینے کے حکم کو کالعدم قرار دے۔ جس پر عدالت نے سابق وزیر پر درج تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے 9 مئی کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

 

 


متعلقہ خبریں