عدالت کا احترام اپنی جگہ ہم ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے ، علی محمد خان

Ali Muhammad Khan

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عدالت کا احترام اپنی جگہ لیکن فیصلے کیخلاف ہم ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے ، امید ہے یہ کیس ایک دن بھی اعلیٰ عدالت میں نہیں ٹک سکے گا ۔

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصورعلی خان کے ساتھ” میں علی محمد خان نے کہا کہ سبی میں تحریک انصاف کے جلسے پر دھماکا ہوا ہے،جس میں 4کارکنوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے، یہ جو مرضی کر لیں ہماری جدوجہد نہیں رکے گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کےساتھ سخت رویہ اختیار کیا گیا، 18گواہان کو ایک ہی دن میں پیش کیا گیا ، ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں۔

لیکن ہم سائفر کیس کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے اور ہمیں امید ہے یہ کیس ایک دن بھی اعلیٰ عدالت میں نہیں ٹک سکے گا۔

پی ٹی آ ئی رہنما غلام مرتضیٰ ستی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

علی محمد خان نے ووٹرز کو پر امن رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ عوام 8فروری کو اس کا جواب دیں گے ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اس ملک کے وزیراعظم تھے ۔

کہیں کوئی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ، یہ ہمارا بھی ملک ہے اور آئین ہمیں الیکشن لڑنے کا حق دیتا ہے ، الیکشن سے پہلے ہم سے بلے کا نشان چھین کر مضحکہ خیر نشانات دئیے گئے ہیں ۔

حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر ایف بی آر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا

انکاکہنا تھا کہ ہم لوگ پھر بھی الیکشن مہم چلارہے ہیں ، پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں ، 8فروری کوعوام نکلیں اور جس کو چاہیں گے ووٹ دینگے۔

میں نے پہلے بھی الیکشن لڑے ہیں اس سے پہلے اتنا جذبہ نہیں دیکھا ، ہم بلٹ سے نہیں بیلیٹ سے بدلہ لیں گے اور حکومت میں آئیں گے ، ہم نے پر امن راستے کا انتخاب کیا ہے ۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جماعت ختم نہیں ہوئی ، ہم نےحلف نامہ جمع کروایا ہے ، ہم جلد انٹراپارٹی انتخابات کی طرف جا رہے ہیں اور ہمارا نشان ہمیں واپس مل جائے گا ۔ اگر کوئی ممبر پارٹی سے جائے گا تو وہ الیکشن کمیشن کو جمع حلف نامے کیخلاف جائے گا۔

نواز شریف پر ظلم کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے، مریم نواز

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی جماعت حکومت میں ہےاس کا رابطہ مقتدر حلقوں کے ساتھ ہونا چاہیے ، کسی ڈیل کیلئے نہیں بلکہ ملک کیلئے رابطہ ہونا چاہیے ، ملک کی بڑی جماعت کا بھی مقتدر حلقوں سے رابطہ ہونا چاہیے ۔


متعلقہ خبریں