ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

state bank زرمبادلہ

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا ، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 42 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 61 ہزار 672 پوائنٹس پر آ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں