اڈیالہ جیل کے قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی درخواست کر دی۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے 145 قیدیوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
پوسٹل بیلٹ کے طریقہ کار کے تحت قیدی اپنے ووٹ کیلئے پہلے آر او کو درخواست دیتا ہے، جس کے بعد آر او علاقے کی ووٹنگ لسٹ کے ذریعے اس نام کی تصدیق کرکے دو لفافے جیل حکام کو بھیج دیتا ہے۔
دنیا بھر میں قیدیوں کے ووٹ ڈالنے کے مختلف قوانین
ایک لفافے پر آراو کا ایڈریس ہوتا ہے اور دوسرے میں بیلٹ پیپر اور ایک چھوٹا لفافہ ہوتا ہے۔ قیدی اپنا ووٹ کاسٹ کر کے اس لفافے میں ڈال کر جیلر کے حوالے کرتا ہے، اس کے بعد جیلر یہ لفافہ آراو کو بھیجنے کا پابند ہوتا ہے۔
دریں اثنا پی ٹی آئی کے اسیر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست دے دی ہے۔