بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس کی کارروائی اور سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو چیلنج کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ سائفر کیس میں عدالت کا 26 جنوری کا حکم اور سرکاری وکلا کی تقرری کے بعد کی گئی کارروائی کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔
فکسڈ میچ چل رہا ہے میں یہاں کیا کروں گا؟ عمران خان حاضری لگا کر واپس روانہ
دریں اثناء چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس سے جلد سماعت کی استدعا کریں گے۔
واضح رہے کہ سائفر کیس کی سماعت راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ہوتی ہے۔