صنم جاوید کو ریکٹ ، فریم اور تکیہ کے انتخابی نشانات الاٹ

صنم جاوید

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آزاد امیدوار صنم جاوید خان کو دو قومی اور ایک صوبائی حلقے میں الیکشن لڑنے کیلئے انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے۔

ریٹرننگ افسران کی جانب سے این اے 119 سے ریکٹ کا نشان،این اے 120 سے تصویر والا فریم کا نشان اور پی پی 150 سے تکیہ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے، این اے 119 میں صنم جاوید کے مدمقابل مریم نواز ہیں جس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

مریم نواز کو بتا دو میں میدان میں آ گئی ہوں، صنم جاوید

واضح رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے صنم جاوید کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے انہیں تینوں حلقوں میں الیکشن لڑنے  کا حکم جاری کیا تھا۔


متعلقہ خبریں