محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی

Rain

ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے، وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کردی گئی۔  

محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہوائیں 27سے لے کر 31جنوری تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی۔ اتوار سے گلگت بلتستان کشمیر میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ملازم پرلاتوں اورگھونسوں کی بارش کردی

اس دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔ 27سے 31جنوری تک چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ اور بنوں میں وقفے وقفے سے ہلکی و درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

جبکہ 28اور 29جنوری کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے چارسدہ، مردان،نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، وزیرستان،کوہاٹ اوربنوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

بھارتی اداکار نے پاکستان کا ملی نغمہ دل دل پاکستان گا کر بھارتیوں کو سیخ پا کر دیا

اس کے علاوہ اسلام آباد خطہ پوٹھوہار میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے، 30اور 31جنوری کو گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، سرگودھا میں ہلکی و درمیانی بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات، ناران میں برف باری سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا خدشہ ہے۔ برفباری کے پیش نظر سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بارشوں کی پیش گوئی کے بعد پنجاب،خیبر پختونخوا کے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا عندیہ بھی دے دیاہے۔

 


متعلقہ خبریں