راولپنڈی کو لاہور نہ بنایا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، شہبازشریف

شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں، راولپنڈی کو لاہور نہ بنایا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔

راولپنڈی لیاقت باغ  میں جلسے سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لیاقت باغ میں بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں نے جلسے اور تقریریں کیں،محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جام شہادت نوش کیا، نواز شریف نے لیاقت باغ میں کئی مرتبہ خطاب کیا، قائد ن لیگ نے لیاقت باغ میں کھڑے ہوکر جو وعدے کیے ان سب کو پورا کیا۔

پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

انہوں نے کہا کہ انہوں نے 44 ارب روپے کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کے عوام کیلئے میٹرو بنائی،میں آپ سب سے کہتا ہوں کہ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں گزشتہ حکومت نے راولپنڈی کیلئے کیا کیا ہے ۔

نوازشریف نے راولپنڈی کے بچوں کیلئے لیپ ٹاپ دیئے، اپنے قائد کے منصوبے گنوانا شروع کر دوں تو شام ہو جائے ، ہمارے مخالفین نے گالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ اگر ہمیں موقع دیا تو راولپنڈی میں بلیو ٹرین چلائیں گے۔

الیکشن کمیشن کا پیر سے 8300 پر مفت ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے راولپنڈی میں دل کا اسپتال بنایا، جس سے لاکھوں لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں، پنجاب میں مفت ادویات سے لاکھوں غریبوں کو مل رہی ہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کو جلد مکمل کرنے کا اعلان کرتا ہوں، راول اور خانپور ڈیم سے پانی کیلئے راولپنڈی کیلئے 30 ارب روپے کا منصوبہ شروع کروں گا، یہاں عوام کیلئے الیکٹرک بسیں چلائیں گے۔

نواز شریف نے راولپنڈی کےعوام کیلئے جو خدمات سرانجام دیں ان کو گنا نہیں جاسکتا، 8فروری کو فیصلہ ہونا ہے کس نے خدمت کی اور کس نے دھوکہ دیا۔ کسی کو شکایت ہے کہ شیر شکار نہیں کر رہا ، ان کو جواب دیتا ہوں 8 فروری آنے دیں، انشاء اللہ شیر دھاڑیں مارے گا ۔

قاضی کا کام قانون پر عمل کرانا ہے ، ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں ، صدر عارف علوی

سابق وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں، راولپنڈی کو لاہور نہ بنایا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔


متعلقہ خبریں