عمران خان کے کیسز سننے والے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست مسترد


 وزارت قانون و انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز سننے والے جج کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج  محمد بشیر کے رخصت پر جانے کے معاملے میں وزارت قانون و انصاف نے  درخواست منظور نہیں کی ، جس کے بعد جج محمد بشیر نے اپنی درخواست واپس لے لی۔

اڈیالہ جیل میں دورانِ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت ناساز

جج محمد بشیر نے طبیعت کی ناسازی کے باعث 24 جنوری سے 14 مارچ تک رخصت کی درخواست دی تھی۔

واضح رہے کہ جج محمد بشیر کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 2 ریفرنسز زیر سماعت ہیں جبکہ جج محمد بشیر مدت ملازمت مکمل ہونے پر 14 مارچ 2024ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ تک میڈیکل لیو کے لیے درخواست دی تھی۔


متعلقہ خبریں