عام انتخابات 2024: پانچ فیصد اضافی عملہ تعینات، 12 لاکھ افراد ڈیوٹی پر مامور

عام انتخابات 2024: پانچ فیصد اضافی عملہ تعینات، 12 لاکھ افراد ڈیوٹی پر مامور

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے لیے 11 لاکھ 99 ہزار سے زائد کا عملہ تعینات کردیا۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن نے 5 فیصد اضافی انتخابی عملہ تعینات کیا  ہے۔ سب سے زیادہ تعداد پنجاب کی ہے جہاں 7 لاکھ 18 ہزار 265 افراد ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 900 سے زائد اسٹاف  جبکہ سندھ میں 2 لاکھ 42 ہزار 400 سے زائد عملہ ڈیوٹی دے گا۔ بلوچستان میں 57 ہزار 300 انتخابی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

الیکشن 2024 لڑنے والے 34فیصد امیدواران 1990کا انتخاب بھی لڑ چکے

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انتخابات 2024 میں 96 ہزار 971 پریذائیڈنگ افسران ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ پولنگ اسٹیشنز پر 7 لاکھ 17 ہزار900 سے زائد اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 2 لاکھ 92 ہزار 737 پولنگ افسران بھی تعینات ہونگے۔

پولنگ اسٹیشنز پر 92 ہزار 353 نائب قاصد کی ڈیوٹیز بھی لگائی گئی ہیں، ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک ایک نائب قاصد تعینات ہوگا۔


متعلقہ خبریں