ڈالر مزید 17 پیسے سستا ، قیمت 279.67 روپے ہو گئی

ڈالر سستا

ڈالر مسلسل بیک فٹ پر ، روپے کی قیمت میں مزید بہتری آ گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر17 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے ، 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کی قیمت میں مزید 34 پیسے کمی ، 279.45 روپے کا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 360 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد
انڈیکس 65 ہزار 182 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں