ہمیں الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں،بیرسٹر سیف


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ شیر کو مارنے کیلئے تیر کی ضرورت نہیں یہ تو بلے سے بھی مارا جا سکتا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ”میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک آزمائشی دور سے گزر رہی ہے، انتخابی مہم کے دوران کسی سے بھی انتخابی اور سیاسی اتحاد کا کوئی چانس نہیں ہے۔

عدالت نے 6 فروری تک شہر یار آفریدی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارےپاس بلے کا انتخابی نشان بھی نہیں، پی ٹی آئی کے سارے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں، ہم بطور سیاسی جماعت الیکشن میں ہوتےتو تمام سیاسی جماعتیں ہم پر تنقید کر رہی ہوتیں۔

انکا کہنا تھا کہ شیر کو مارنے کیلئے تیر کی ضرورت نہیں یہ تو بلے سے بھی مارا جا سکتا ہے، ہمیں الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں ہے ۔


متعلقہ خبریں