پشاور، نیب نے پی ٹی آئی دور کے بھرتی 1500افراد کے خلاف شکنجہ کس دیا

pti

قومی احتساب بیورو ( نیب) نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا ونگ میں بھرتی ہونے والے 15 سو افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے 23 ملازمین بیورو آفس میں تحقیقات کے سلسلے میں پیش ہونے اور تحقیقات کا حصہ بننے کا کہا گیا ہے۔  نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ طلب کیے گئے 23 ملازمین بطور کشیٹ ڈویلپر کام کرتے رہے۔

نیب نے پی ٹی آئی دور کے سوشل میڈیا انفلوئنسر منصوبے کی چھان بین شروع کر دی

کے پی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا ونگ میں بھرتیاں پی ٹی آئی دور حکومت میں کی گئیں، نیب نے سوشل میڈیا ونگ میں کام کرنے والے ملازمین کو ریکارڈ سمیت تفتیشی ٹیم کے رو بر و طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع نے دعوی کیا کہ خیبر پختو نخوا انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں سوشل میڈیا ونگ میں 1500 افراد کیخلاف ضابطہ بھرتی کیے گئے، ان کیخلاف ضابطہ بھرتیوں پر 28 کروڑ روپے خرچ ہوئے ، یہ رقم سوشل میڈیا ونگ میں تنخواہوں، مراعات کی مد میں خرچ کی گئی۔


متعلقہ خبریں