بابر اعظم کی بی پی ایل میں شاندار انٹری، رنگپور رائیڈرز کی شکست فتح میں تبدیل

بابر اعظم

میرپور،بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستان کے سٹار کرکٹر بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کی بدولت رنگ پور رائیڈرز نے سلہٹ سٹرائیکرز کو چاروکٹوں سے شکست دے دی۔

سلہٹ کا 121 رنز کا ہدف رنگپور نے 19ویں اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، بابر نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عظمت اللہ عمرزئی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

شیربنگلہ نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے بی پی ایل کے 7ویں میچ میں رنگ پور رائیڈرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سلہٹ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے، سلہٹ کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا جب اس کے پانچ مستند بلے باز 39 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم نے بی پی ایل میں شاندار انٹری دی۔

اسٹریلوی کرکٹر کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو مکڈونلڈ بھی کورونا کا شکار ، سکواڈ سے علیحدہ کر دیا گیا

اس کے بعد بینی ہوویل اور بین کٹنگ نے سکور کو آگے بڑھایا، دونوں بیٹرز 37,37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سلہٹ کے 7 بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، سلہٹ کی طرف سے مہدی حسن اور رپون مونڈل نے دو دو جبکہ محمد نبی اور حسن مراد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سلہٹ کا 121 رنز کا ہدف رنگپور رائیڈرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 18.2 اوورز میں حاصل کرلیا، رنگپور رائیڈرز کی اننگز کا آغاز بھی انتہائی مایوس کن رہا، ہدف کے تعاقب میں رنگپور کی ٹیم 39 کے سکور پر 6 قیمتی وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار ہوگئی تاہم اس موقع پر بابراعظم نے عظمت اللہ عمرزئی کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔

بابر 49 گیندوں پر 56 اور عظمت اللہ 35 گیندوں پر 47 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ سلہٹ سٹرائیکرز کی طرف سے دوشان ہیمانتھا نے تین وکٹیں حاصل کیں، عظمت اللہ عمرزئی کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔


متعلقہ خبریں