ڈالر کی قیمت میں مزید 34 پیسے کمی ، 279.45 روپے کا ہو گیا

سرمایہ کاری کی شرح

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ، روپیہ مزید تگڑا ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 34 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 279 روپے 45 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں ڈالر سستا، نئی قیمت 280 روپے ہوگئی

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 478 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 64 ہزار 932 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں