الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل الیکشن منجمنٹ سسٹم کا ایک اور تجر بہ کرنے کا فیصلہ

ECP

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے قبل الیکشن منیجمنٹ سسٹم کا ایک اور تجر بہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن منیجمنٹ سسٹم کے حوالے سے 26جنوری کو تجرباتی مشق ہوگی۔ 

صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024کیلئے 75 فیصد پراسس مکمل کر لیا ہے اور انتخابات سے قبل الیکشن منجمنٹ سسٹم کے ذریعے نتائج کے حصول کے لیے ایک اور تجرباتی مشق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سولر پینل کی قیمتوں میں یکدم حیرت انگیز کمی

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز سمیت ریٹرننگ افسران کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔  مراسلے کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران 26 جنوری کو رزلٹ کی تیاری کے لیے ای ایم ایس پر تجرباتی مشق کریں گے ۔

رزلٹ کی تیاری کے لیے مشق ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کی جائے گی مراسلے کے مطابق ای ایم ایس کی مشق سے متعلق ایس او پیز جاری کر دیے گئے ہیں۔

جس میں ریٹرننگ افسر 25 جنوری تک فارم 28 اور 33 میں اندراج مکمل کریں گے اس حوالے سے پریذائیڈنگ افسر 25 جنوری تک پولنگ سٹیشن کا میپ بھجوائیں گے اورتمام پریذائیڈنگ افسران کو آر اوز 25 جنوری تک ڈمی اندراج شدہ فارم 45 مہیا کریں گے۔

الیکشن کمیشن کا امیدواران اور سیاسی جماعتوں کے لیے ہدایت نامہ جاری

مراسلے کے مطابق پریذائیڈانگ افسران قومی و صوبائی اسمبلی کے ڈمی فارم 45 پر نتائج 26 جنوری کو شام 5 بجے بھیجیں گے۔پریذائیڈنگ افسران فارم 45 کی موبائل فوٹو لے سکتے ہیں26 جنوری شام 5 بجے سے ای ایم ایس آپریٹر ڈیٹا کا اندراج شروع کر دے گا۔

فارم 45 اندراج کے بعد ریٹرننگ افسر فارم 47 تیار کر کے الیکشن کمیشن کو بھیجے گا واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی انتخابی عمل کے دوران چوتھی بار ای ایم ایس کی تجرباتی مشق کررہا ہے


متعلقہ خبریں