طورخم بارڈر پر آج نویں روز بھی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں، بارڈر کے دونوں اطراف سیکڑوں مال بردار گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
پاکستانی بارڈر حکام نے طورخم بارڈر پر تجارت کو ڈرائیوروں کے ویزا سے مشروط کر دیا ہے، جس کی وجہ سے کارگو ٹرک ڈرائیورز کو بغیر ویزے پاسپورٹ اجازت نہیں دی جا رہی۔
افغان ڈرائیورز کیلئے ویزا شرط، پاکستان نے طورخم بارڈر بند کردیا
دونوں اطراف پھل اور سبزیوں سے بھری ہزاروں گاڑیاں 9 روز سے کھڑی ہیں، سرحد کی بندش کے باعث گاڑیوں میں موجود پھل اور سبزیاں خراب ہونے لگی ہیں۔
طورخم سرحد کی بندش کے باعث قومی خزانے کو یومیہ 68 کروڑ سے زائد کا خسارہ ہو رہا ہے۔